ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیٹیوں کی حفاظت پر بی جے پی حکومت بے حس، ’بیٹی بچاؤ‘ بنا کھوکھلا نعرہ:کانگریس

بیٹیوں کی حفاظت پر بی جے پی حکومت بے حس، ’بیٹی بچاؤ‘ بنا کھوکھلا نعرہ:کانگریس

Sat, 13 Jul 2019 22:46:20    S.O. News Service

نئی دہلی، 13 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بچیوں سے بدفعلی کے واقعات میں اضافہ کا سپریم کورٹ کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت بیٹیوں کی حفاظت پر بے حس ہو چکی ہے۔پارٹی نے کہا کہ ’بیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھاؤ‘ مہم صرف کھوکھلا نعرہ ثابت ہوا ہے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے یہ الزام بھی لگایا کہ مرکزی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے عدالت عظمی کو خود کار طریقے سے نوٹس لینا پڑا۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ بی جے پی حکومت کی مکمل بے حسی کی وجہ سے سپریم کورٹ کوگزشتہ 6 ماہ میں 24000 سے زیادہ بچیوں سے بدفعلی ہونے کا خود کار طریقے سے نوٹس لینا پڑا۔رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ بی جے پی حکومت اتر پردیش میں سب سے زیادہ 3457 معاملے سامنے آئے اور ان میں سے صرف 22 کانمٹارا ہوا۔انہوں نے الزام لگایا کہ’بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ‘مہم صرف کھوکھلا نعرہ ثابت ہوا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بچوں سے بدفعلی کے معاملات میں تشویشناک اضافہ پر جمعہ کو از خود نوٹس لیا اور کہا کہ وہ ایسی کارروائیوں کے خلاف ٹھوس اور واضح قومی ردعمل بنانے کیلئے ہدایات جاری کرے گا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ اس نے اخبارات اور پورٹل میں بچوں سے بدفعلی کے بڑھتے واقعات کی خبروں پر از خود نوٹس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔خبروں میں سپریم کورٹ کی رجسٹری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سال جنوری سے 30 جون کے درمیان ملک بھر میں بچیوں سے بدفعلی کے 24212 کیس درج کئے گئے ہیں۔ان میں 11981 مقدمات میں تحقیقات جاری ہے، جبکہ 12231 معاملات میں چارج شیٹ دائر ہو چکی ہے،بچیوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں اترپردیش پہلے نمبر پر ہے۔


Share: